سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ، امید ہے سپریم کورٹ سے ریلیف ملے ،اسد قیصر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر ہم نے بہت مشاورت کی تھی، اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا، اس وقت ہمارے پاس آپشن کم تھے ، اب پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہماری لیگل ٹیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے ہمیں کوئی ریلیف مل جائے گا۔سنی اتحاد کونسل میں شامل رہنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس جماعت میں شامل رہیں گے مگر دونوں پارٹیوں کو ضم بھی کریں گے، اس سے پہلے ہم انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں