پاکستانی شہریت حاصل کرنا باعث مسرت ہے، پی آئی اے کی نجکاری پہلے ہوگی،محمد اورنگزیب
لاہور (انتخاب نیوز)پاکستانی شہریت حاصل کرنے پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف ایک ہے، عملدرآمد اور نفاذ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔ اداروں کی نجکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری ہو گی اور پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔
Load/Hide Comments


