صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں