کراچی، کچرا کنڈی میں 40سے زائد آنسو گیس شیل پھٹ گئے
کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل آگ لگنے سے پھٹ گئے ،کوئی بھی شخص بے ہوش نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے پلاٹ پر کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے ہیں۔ کچرا کنڈی میں آگ لگانے پر آنسو گیس کے شیل پھٹ گئے۔ایس ایس پی کیماڑی عارف راﺅ نے کہا کہ نامعلوم افراد آنسو گیس کے شیل پھینک کر چلے گئے جو آگ لگنے سے پھٹ گئے تاہم واقعہ میں کوئی بھی شخص بے ہو ش نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو شیل ملے ہیں وہ پولیس کو جاری نہیں ہوتے۔ اس طرح کے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں۔عارف را ﺅ نے کہا کہ لگتا ہے کہ شیل کافی پرانے کچرا کنڈی کے پاس پڑے تھے، کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے ہیں، شیل کی تعداد 40 سے زائد ہے،واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔


