بی آئی ایس پی امدادی رقم کی کٹوتی اور راشن پیکج چہیتوں میں تقسیم، خالق نگرعوام سراپا احتجاج

خالق نگر(انتخاب نیوز)حکومت پنجاب کانگہبان رمضان راشن پیکج بااثرافراد چہیتوں میں تقسیم کروانے لگے ،مستحق منہ تکتے رہ گئے ، عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔ حکو مت پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج شروع کر رکھا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ راشن گھر گھر پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا مگر راشن لینے کے لئے عوام کو ناکوں چنے چبوائے جا رہے ہیں، سارا دن شناختی کارڈ لئے خواتین انتظامیہ کے پیچھے ہوتی ہیں اور انہیں یونین کونسل یا کسی سکول میرج ہال یا پھر بااثرافرادکے ڈیروں پر میں لائنوں میں کھڑا کیا جاتا ہے ،جہاں پر باثرافراداپنے من پسند،چہیتوں میں راشن تقسیم کرواتے ہیں جب غریب عوام کی باری آتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے شناختی کارڈ پر راشن نہیں آیا ، عوام کی بڑی تعداد نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور اس سکیم کے بجائے عوام کو مارکیٹ میں اشیا سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاوہ ازیںبینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) کی طرف سے جاری کی گئی مستحق خواتین کی امدادی رقم میں کٹوتی ،ڈیوائس ہولڈر ایچ بی ایل ریٹیلرزخواتین سے بدتمیزی سے پیش آنے لگے،قسط میں کٹوتی بھی سرعام کرنے لگے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دس ہزارپانچ سو روپے کی قسط جاری کی گئی،جس کے بعد بااثر ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگیا،مستحق خواتین کی امدادی رقم میں سے دو ہزار روپے تک کی کٹوتی کرنا شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق خالق نگر،نشترکالونی،گجومتہ،چونگی امرسدھو،کاہنہ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم 10500 روپے میں سے 2000 روپے تک مبینہ کٹوتی کی جارہی ،غریب خواتین جو پیسے کاٹنے سے منع کر دیتی ہیں انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دیا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ آپ کے ابھی پیسے نہیں آئے امدادی رقم لینے والی متاثرہ خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد سے کٹوتی بند کی جائے اور امدادی رقم 10ہزار500 روپے پوری دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں