وزیراعظم کا سرکاری انتظامی مشینری میں بھی وسیع پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری انتظامی مشینری میں بھی وسیع پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق رائٹ مین فار رائٹ جاب کے اصول کے تحت اعلی سرکاری افسران کی تعیناتیاں ہو ںگی،متعلقہ وفاقی وزراءسے مشاورت کے بعد ان کی وزارتوں کے سیکرٹریز ،ایڈیشنل سیکرٹریز تبدیل ہونگے،ہر وزیر اپنی وزارت کی ٹیم کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوگا، ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے وزیراعظم زیادہ تر پرانے وفاقی سیکرٹریز سے کام چلائیں گے،کچھ نئے سیکرٹریز بھی وزیراعظم کی ٹیم میں شامل ہونگے،وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے جاری ہیں،وزیراعظم نے سب سے پہلے اسد گیلانی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا،سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو گریڈ بائیس اور اکیس کے افسران کی موجودہ پوسٹنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ کامران افضل ہی فی الحال تعینات رہیں گے، وفاقی وزارتوں میں متعلقہ شعبوں کے ماہر افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امداد اللہ بوسال وفاقی سیکرٹری خزانہ ہی رہیں گے ،پیٹرولیم ڈویژن میں فی الحال مومن آغا ہی تعینات رہیں گے ،ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کے آفیسر انعام اللہ دھریجو کو نئی زمہ داریاں ملنے کا امکان ہے،انعام اللہ دھریجو اسوقت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ہیں جبکہ سیکرٹری صحت افتخار شلوانی کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،پاور ڈویژن میں نئے سیکرٹری راشد محمود تعینات کر دئیے گئے ہیں،سیکرٹری نجکاری جاوید پال کو وفاقی وزیر علیم خان کی مشاورت سے تبدیل کیا جائے گا ،تعلیم ، ریلوے ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹریوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی بیوروکریسی کی کارکردگی کو ہفتہ وار رپورٹس بھجوانے کی بھی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں