مسقط میں 13 دن سے خراب پی آئی اے کا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعد کراچی پہنچ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسقط میں 13 دن سے خراب پی آئی اے کا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعد کراچی پہنچ گیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔
Load/Hide Comments


