پنجاب سینیٹ انتخابات، 12نشستوں کیلئے 14امیدواروں کے کاغذات کی جانچ مکمل
لاہور(انتخاب نیوز)صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور نے مختلف امیدواروں کو جانچ پڑتال کا وقت دیا تھا، جانچ پڑتال کے پہلے دن مسلم لیگ (ن) کے7 اور پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، مصطفیٰ رمدے، انوشہ رحمان اور بشری انجم بٹ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پی ٹی آئی کے حامد خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، ذلفی بخاری ، اعجاز منہاس اور ولید اقبال کے کاغذات بھی چیک کیے گئے جب کہ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس اور پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک بھی کاغذات کی اسکروٹنی کیلئے آئیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کی سینیٹ میں 12خالی نشستوں کیلئے 14امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔
Load/Hide Comments


