پرویز الہی جیل واش روم میں گرگئے، ہڈی میں فریکچر ہوگیا، جیل رپورٹ
لاہور(یو این اے) سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی واش روم میں گرگئے۔لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


