سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اولپنڈی(انتخاب نیوز)پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابقہ سربراہ فیض حمید کے بھائی اور سابق نائب تحصیلدار نجف حمید کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں سماعت کی گئی ، تفصیلات کے مطابق سماعت کے بعد درخواست منظور کر لی گئی جس کے مطابق عدالت نے سابق نائب تحصیلدار نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔واضح رہے کہ نجف حمید کرپشن اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں