این اے 265میں دوبارہ الیکشن کیخلاف درخواست، عدالت کا قاسم سوری کو نوٹس ، سماعت عید کے بعد تک ملتوی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقہ این اے 265میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف رہنما تحریک انصاف قاسم سوری کی اپیل پر سماعت کی، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل نعیم بخاری سے ان کے مو¿کل قاسم سوری کی عدالت موجودگی سے متعلق استفسار کیا، نعیم بخاری نے بینچ کو بتایا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو نوٹس کی عدم تعمیل کی رپورٹ آئی ہے، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کیس کا فیصلہ نہ ہونے اور سماعتوں کے مقرر ہونے بارے رجسٹرار آفس سے 3 سوالات پر مشتمل رپورٹ طلب کی تھی۔وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کیس اب تک 9 مرتبہ مقرر ہوچکا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس مقرر نہ ہونے کے حوالے سے ا?پ ’ڈیفینسو‘ کیوں ہو رہے ہیں۔ نعیم بخاری نے جواب دیا میں اب ’اوفینسو‘ ہونے کے قابل بھی نہیں۔چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ رجسٹرار کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں، جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں، جو عدالت حکم کرے منظور ہے۔بعد ازاں عدلت نے قاسم سوری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔


