شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپرپشن،2 مشتبہ افراد ہلاک، 2 زخمی
راولپنڈی (پ ر) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مشتبہ افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 مشتبہ افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے مشتبہ افراد سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


