بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا جبکہ شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی بھی ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ 13 مارچ کو مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی ا?ئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں