پنجاب سینیٹ انتخابات، صنم جاوید کے کاغذات منظور ، زلفی بخاری کے مستردہونے کا فیصلہ برقرار
لاہور(انتخاب نیوز)پنجاب سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل نے اپنا فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اپیلوں پر محفوظ فیصلے سنائے۔اپیلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظور کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ مسلم لیگ ن کے شہباز کھوکھر کے اعتراضات مسترد کردیے۔اس کے علاوہ دیگر فیصلوں میں اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ حبیب الرحمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف اپیل خارج کر دی، عدالت نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔اپیلٹ ٹریبونل نے مزید زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
Load/Hide Comments


