قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)عید الفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاﺅں میںنوے روز کی کمی کی منظوری دے دی، اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا علاوہ ازیں وہ مجرم جنہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا یا پھر مالی جرائم میں مبتلا ہوں ان کی سزاﺅں میں بھی کمی نہیں ہو گی اور کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946ءاور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ءکے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے اس سہولت کا اطلاق ان پر اطلاق ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔صدر مملکت نے سزاو¿ں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں