پاکستان 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں سال چینی مارکیٹ میں 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔عالمی جریدے بلوم برگ کے لئے حکومت پاکستان ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ فروخت کر کے چینی بانڈ مارکیٹ سے فنڈنگ حاصل کرنے کا آغاز کرے گا، جسے بعد میں مذید بڑھایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


