صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے اعزازات کا اعلان
راولپنڈی(انتخاب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے ایک کو ستارہ بسالت، 135کو تمغہ بسالت، 45کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز ، 109 کو ستارہ امتیاز اور 137کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔
Load/Hide Comments


