طورخم بارڈر پر اہلکاروں کی لڑائی، ایف آئی اے نے انکوائری کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آن لائن) طورخم بارڈر پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کے مابین لڑائی کا معاملہ پر ایف آئی اے حکام نے معاملہ کی انکوائری کی ہدایات کر دی ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق انکوائری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی،طورخم بارڈر پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کے مابین لڑائی کا ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے،لڑائی کے باعث امیگریشن کا عمل کچھ دیر کے لیے معطل ہوا تھا،اس وقت طورخم پر امیگریشن کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔
Load/Hide Comments


