پورے پاکستان کا کاروبار ادھار پر چل رہا ہے، احسن اقبال

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی چیلنج ہے کہ سارے ملک کا کاروبار ادھار پر چل رہا ہے ،وفاقی حکومت کو ٹیکس کی صورت میں جو ریونیو ملتا ہے اس میں 1ہزار ارب مزید قرضہ لے کر قرضہ ادا کیا جاتا ہے ،یہ ایک پھندا ہے جس میں ہم پھنسے ہوئے ہیں ،4 سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کا جو کباڑہ کرکے گئی ہے آج اس کے شکنجے میں پوری قوم آئی ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے یوٹیلٹی سٹو رپر اشیاءکی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کے لئے ساڑھے 12 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے ،آٹا،گھی ، چینی اور دوسری اشیا ءوافر مقدار میں یوٹیلیٹی سٹور زپر موجود ہیں۔ معیشت کے حالات بہتر ہوں گے تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی ملک کی معیشت کی تباہی کررہا تھا جو ہم اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ اس کی نااہلی کی قیمت کئی سال تک قوم کو ادا کرنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں