ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ، عطا اللہ تارڑ کا مائیک تھامسن سے رابطہ

لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور کے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ کرلیا۔ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل نے گورنر پنجاب پر سیاسی مداخلت کا الزام لگا کر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔گورنر پنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیک تھامسن کا استعفا منظور بھی کرلیا۔گورنر پنجاب نے مائیک تھامسن کی مرضی کے برخلاف احد چیمہ کے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔ احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا مائیک تھامسن کا فیصلہ بھی گورنر پنجاب نے واپس کرادیا تھا۔ گورنر پنجاب نے کہا تھاکہ پرنسپل ایچی سن کالج نے انکوائریوں سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں