اوستہ محمد میں قائم پولیس چوکیاں ڈاکوﺅں کی سہولت کار بن گئیں، لوگ سرعام لٹنے لگے

اوستا محمد(یو این اے )اوستا محمد کے تمام چوکیوں کو ختم کیے جائیں۔چوکیوں پر پولیس والے ڈاکووں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور چوکیوں پر تعینات پولیس وڈیروں اور سیاسی لوگوں کے لگے ہوئے ہیں جو ان کے حکم پر چلتے ہیں صدر تھانہ کے حدود میں ایک ہفتے میں پانچ سے زائد موٹر سائیکل ڈکیتیاں ہوئیں ان چوکیوں سے ڈاکو آتے بھی ہیں واپس چلے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت اوستا محمد کے سٹی تھانہ اور صدر تھانہ ڈاکو راج بنا ہوا ہے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ان دونوں ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو ناکام بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ان تھانوں کے انڈر جو بھی پولیس چوکیاں لگی ہوئی ہیں انبکا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ان ہی چوکیوں سے ڈاکہ سرعام آتے ہیں اور واردات کے بعد ان ہی چوکیوں سے گزر جاتے ہیں ان کو یہ پولیس والے نہ روک سکتے ہیں نہ پوچھ سکتے ہیں پھر ان چوکیوں کا کوئی فائدہ نہیں اس سے بہتر ہے ان چوکیوں کو ختم کیا جائیں یہ پولیس والے ڈاکووں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور ان چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکار وڈورں لگے ہوئے ہیں یہ پولیس والے محکمہ کے لیے نہیں وڈیروں کے لیے کام کرتے ہیں گزشتہ روز رند بردری نوجوان سے موٹر سائیکل چھینا گیا تو انہوں نے احتجاج کیا روڈ بلاک کیا اور انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے میں پانچ سے زائد موٹر سائیکل چھینے گئے ۔اصل میں ڈی پی او اوستا محمدنے سب چوکیوں پر شفارشی لوگ لگائے ہوئے ہیں اس لیے وہ نہ ڈی ایس پی کا نہ ایس اہچ او کا حکم نہیں مانتے حکام بالا نوٹس لیں کچھ بھی حالات ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں