پیپلز پارٹی نے مرکزی رہنما وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ کو پی بی 22 بیلا پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیا
بیلا(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پرسنل اسسٹنٹ جنید خان نے منگل کے روز بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما امیدوار حلقہ پی بی 22 بیلا ، اوتھل ،لاکھڑا کنراج وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ٹکٹ ہولڈر شریف پالاری بھی موجود تھے واضع رہے کہ حلقہ پی بی 22 بیلا اوتھل لاکھڑا کنراج کی نشست پر ضمنی انتخابات 24 اپریل کو ہوں گے پاکستان پیپلز پارٹی نے اس نشست پر پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ کو نامزد کرکے باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے یہاں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نامزد امیدوار وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ نے خبر رساں ادارے (یو این اے) اور عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ)بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے شریک چئیرمین صدر مملکت آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں جنہوں عام انتخابات 2024 میں بھی مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری کرکے امیدوار نامزد کیا اور اب دوبارہ پی بی 22 کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مجھے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ ان قوتوں کے ساتھ ہے جو کئی سالوں سے لسبیلا کے عوام کے حقوق اور وسائل پر جبرا قابض ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی حقوق اور عوامی وسائل کے دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں انشااللہ 24 اپریل کو عوام استحصالی قوتوں کو مسترد کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی معنوں میں خیرخواہ عوامی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی ترقی خوشحالی سالمیت اور عوام کی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے بخوبی سرانجام دی ہے


