وزیر اعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس، چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق امور پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شانگلہ میں حملے کے واقعے کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت سیکورٹی سے مطالق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہاں، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور اور سیکورٹی آڈٹ بھی کیا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔شہباز شریف نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چینی سفارتخانے جاکر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر کے سکیورٹی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں