کراچی، کورنگی میں 2تاجروں سے 85لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مشہور علاقے کورنگی میں ڈاکوﺅں نے دو تاجروں سے لاکھوں روپے چھین لیے، پولیس نے بتایا کہ گودام چورنگی کے قریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے جبکہ کورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آئے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، دونوں واقعات کے مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب اورنگی ٹاو¿ن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوتے ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور لانڈھی 6 نمبر میں گولی لگنے سےکم عمر لڑکا زخمی ہو گیا۔اس کے علاوہ منگھوپیر میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سال چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خاص کر صوبہ بلوچستان اور سندھ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں