سینیٹ الیکشن، رہنما ایم کیو ایم رﺅف صدیقی اور نجیب ہارون دستبراد

کراچی(انتخاب نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رو¿ف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رﺅف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں البتہ وہ ایم کیوایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔علاوہ ازیں نجیب ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔انہوں نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کےساتھ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں