ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، وزیراعظم سربراہی کریں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جبکہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی۔ وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیرقانون، وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر انسانی وسائل بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرقانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں