تاجر دوست اسکیم متعارف، پانچ کیٹیگری کے تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل
حکومت پاکستان کی جانب سے تاجر دوست اسکیم متعارف کر دی گئی جس کے مطابق پانچ کیٹیگری کے تاجر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، پہلی کیٹیگری ہول سیلر، ڈیلر اور ریٹیلر ، دوسری کیٹیگری میں فرنیچر اور تزئین و آرائش کے شورومز، تیسری کیٹیگری میں جیولرز اور کاسمیٹک اسٹورز ، چوتھی کیٹیگری میں کریانہ، میڈیکل اور ہارڈویئر سٹورز جبکہ پانچویں کیٹیگری میں گوشت، سبزی اور پھلوں کے دکاندار شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں رجسٹریشن ہو گی۔ ٹیکس کلیکشن یکم جولائی سے شروع کی جائے گی، علاوہ ازیں اسکیل کے تحت تمام نان فائلرز، غیر رجسٹرڈ تاجروں ، دکانداروں کو رجسٹر کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30اپریل 2024ہو گی۔
Load/Hide Comments


