نو مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس، 51ملزمان کو پانچ سال قید کی سزا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت کی جانب سے نو مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51ملزمان کو 5،5سال قید کی سزا کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پ±رتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایس پی سمیت 10پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے 4گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں