کراچی میں دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کیلئے پتنگ بازی پر پابندی عائد

کراچی (انتخاب نیوز) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی پر 2 ماہ کےلئے پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے، فروخت کرنے اور بنانے پر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے۔ سلیم راجپوت نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا، پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں