31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش ہوگی
اسلام آباد(آن لائن )این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جو 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوا 28 جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مریگلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ڑالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیریشہ ہے۔سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کریں۔این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر رہا ہے۔ سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں۔


