الیکشن کمیشن نے 25ارکان کو غیر قانونی طور پر نشستیں دیں ، علی گنڈا پور نے احتجاج کا اعلان کر دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حق کیلئے لریں گے، الیکشن کمیشن نے 25ارکان کو غیر قانونی طور پر نشستیں دیں، ارکان کی الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست غیر قانونی ہے، غیر قانونی ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ ہم لڑیں گے، اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور ا?خری حد تک جائیں گے، ہم کسی صورت مخصوص نشستوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں