ایکس کی بندش پر سماعت، اپلوڈ کیے گئے مواد سے ملکی امن کو خطرہ تھا، رپورٹ وزارت داخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس کی بندش پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کیا گیا، انٹرنیٹ پر اپ لوڈ مواد سے ملکی امن کو خطرہ تھا۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نہ فائل لائے ہیں نہ دستاویزات جمع کرائی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ میں کوئی وجوہات جمع نہیں کرائی گئیں، یہ کونسا طریقہ ہے، یہ کیا رویہ ہے۔عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں