تحریک انصاف نے بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی بعض نشستوں پر کیس دائر کردیے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کی طرف سے سالار خان کاکڑ نے این اے 263 پر الیکشن ٹریبیونل میں کیس دائر کردیا۔ تحریک انصاف کی طرف سے سردار بابر موسیٰ خیل نے این اے 252 لورالائی پر ٹریبیونل میں کیس دائر کردیا۔ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی بی 41، پی بی 42 اور پی بی 43 پر بالترتیب تحریک انصاف کے امیدواروں غفار کاکڑ، عمران حسین ہزارہ اور سردار دودا خان شاہوانی نے کیس دائر کردیے۔ تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ کی آخری حد تک حفاظت کرےگی۔ فارم 47 کے مسلط شدہ غیر عوامی قبضہ گیروں سے عوام کی جان چھڑائینگے۔ تحریک انصاف عید کے بعد خان صاحب کی آزادی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کےلیے ملک گیر تحریک کا آغار کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں