کوٹ ادو، اعتکاف میں بیٹھے شخص نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (انتخاب نیوز) کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکر اس سے بدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کے قاری نے فون کرکے آنے کا کہا اور جب پہنچا تو بچے نے بتایا کہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments


