نواز شریف کو ن لیگ چھوڑ کر جانے والے رانا محمود الحسن کو ووٹ دینا پڑ گیا
اسلام آباد(آن لائن )حکومت کیلئے اتحادی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مجبوری بن گئی یہی وجہ ہے لیگی ارکان اسمبلی کو مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والے رانا محمود الحسن کو ووٹ دینا پڑا۔ن لیگ چھوڑنے پر نواز شریف رانا محمود الحسن سے ناراض نظر آئے ۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی نہ چاہتے ہوئے رانا محمود الحسن کو ووٹ دیا۔سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران نواز شریف نے رانا محمود الحسن سے شکوہ بھی کر ڈالا ۔نواز شریف نے کہاکہ رانا صاحب میں آپ کو ووٹ تو ڈال رہا ہوں لیکن بہت بھاری دل کے ساتھ۔ بہت بوجھ ہے میرے دل پر۔ملتان سے تعلق رکھنے والے رانا محمود الحسن کچھ عرصہ قبل ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


