واسا ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جماعت اسلامی احتجاج میں ساتھ دیگی، جنرل سیکرٹری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختربلوچ نے کہاکہ حکومت مہنگائی غربت کودیکھتے ہوئے فاقہ کشی پرمجبورواساءملازمین کے تنخواہوں فوری اداکردیں ۔واساملازمین بھی ڈیوٹی کی پابندی کرتے ہوئے ایمانداری ومحنت کوشعاربنائیں۔جماعت ملازمین مزدوروں سمیت ہرمظلوم کیساتھ ہے۔ملازمین کے ہر قسم کے احتجاج میں ساتھ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واساءایپکاباچایونٹ کے چیئرمین قاسم خان دمڑ اور صدر علاو¿الدین اچکزئی سے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر واساءایپکا باچا یونٹ کے رہنماو¿ں نے بتایاکہ واساءملازمین کیساتھ نارواءسلوک، ظلم وزیادتیوں کی حد کی جارہی ہے اور عید پر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے۔ جس کےخلاف جدوجہد میں ھمارا ساتھ دیکرآواز بلند کریں۔ بلوچستان محکمہ فنانس عید پر بھی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے گریزاں ہےاور فنڈ نہ ھونے کا بہانہ کرکے واساءملازمین کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھنے کی سازش اورملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرزاہداختربلوچ نے کہاکہ واساءسب سے اہم محکمہ ہے شہریوں کوٹینکرمافیاکے حوالے کرنے کے بجائے ملازمین کے مسائل حل مطالبات مان کرتنخواہیں اداکرکے ان سے کام لیاجائے تاکہ ملازمین بھی محنت ایمانداری اور جان فشانی سے فرائض کواداکریں۔بدقسمتی سے ملازمین اپنے جائزخون پسینے کیلئے احتجاج پرہیں جوکہ انتہائی قابل مزمت اور شرمناک اقدام ہے۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر عید پر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں توجماعت اسلامی اسمبلی اورعوامی عدالت بھی خاموش نہیں رہے گی۔واساءملازمین کیساتھ شانہ بشانہ ہو کر احتجاج کا ہر راستہ اختیار کرینگے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وواسامحکمے کےاعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں