کراچی میںخفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی، 5اغوا کار گرفتار، 2مغوی بازیاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خفیہ اطلاع ملنے پر اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی پولیس نے سائٹ ایریا پر کارروائی کی جس میں 4زخمیوں سمیت 5اغوا کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صبح اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اورسیٹیزن پولیس لائیڑن کمیٹی نے خفیہ اطلاع پرسائٹ ایریا میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا کے مطابق گرفتار اغوا کاروں نےسرگودھا پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2شہریوں کو اٹلی بھیجے جانے کا جھانسہ دیکر بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے2 کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اے وی سی سی اورسی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادوں پرسائٹ ایریا میں کاروائی کی،اغوا کاروں نے پولیس کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول،ایک رائفل اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، کارروائی کے دوران دونوں مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروالیا گیا جبکہ زخمی حالت میں گرفتاراغوا کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں