نئی سیاسی جماعت کیلئے کوائف جمع، شاہد خاقان کا رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں