پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں روز کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے نے بھی عید کے موقع پر عوام کو تحفہ دینے کا ارادہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کر کے اچھی خبر سنائی ، عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی،علاوہ ازیںکرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔
Load/Hide Comments


