اسرائیلی فضائی حملے، ایک ہی خاندان کے 25فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں کا راج، گزشتہ روز غزہ شہر میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 25افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق غزہ شہر کے شمالی مغربی حصے میں سدرہ نامی علاقے میں اسرائیلی فوج نے گھر کو نشانہ بنایا، کئی منزلہ گھر میں درجنوں افراد موجود تھے اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، 33 سالہ شخص نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے کزن کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں ہمارے خاندان کے بے گھر افراد موجود تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ان کے 25 سے زیادہ رشتے دار جاں بحق ہوگئے، جو سب عام افراد تھے، علاوہ ازیں امدادی کارکنوں کے مطابق گھر کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد زندہ موجود ہیں مگر انہیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ غزہ میں رات بھر مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں