موٹر وے پولیس نے 8سالہ جسمانی اور ذہنی طور پرکمزوربچے کو والدین سے ملوا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی،لاہور ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے پر ملنے 8سال لاوارث بچے کو والدین سے ملوا دیا۔تھانہ چوہنگ کے علاقے سے آزان نامی بچہ گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا،بچہ جسمانی اور ذہنی طور پرکمزور ہونےکی وجہ سے ایڈریس بتانے سے قاصر تھا جیب سے ملنے والی شادی کارڈ سے گھر والوں کو ڈھونڈا گیا۔ڈی ایس پی ریاض خان نے اپنی موجودگی بچے کو ماں سے ملوایا،وارثان کا بچہ ملنے پر موٹروے پولیس سے اظہار تشکر سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں