سعودی وزیر خارجہ اور شہباز شریف میں ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام کی یقین دہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاو¿س اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سعودی وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا، اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے، ملاقات میںوزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، مزید طے پایا کہ پاک سعودی سپریم کو آرڈینیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔یاد رہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک اور تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، پاکستان سعودی عرب سے تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی قیادت کا مشکور ہے علاوہ ازیں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام بھی دیا، بعد ازاں سعودی وفد نے وزیر اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں