سانحہ زہری کو 11برس گزر گئے مگر آج بھی غم تازہ ہوجاتا ہے، ثناءاللہ خان

خضدار(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے سانحہ زہری میں جاں بحق افراد کی 11 ویں برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں سانحہ زہری میں جاں بحق ہونے والے قوم کے عظیم فرزندوں ، وطن نوابزادہ بابا میر سکندرخان زہری، نوابزادہ میر مہر اللہ خان زہری ، نوابزادہ میر زیب جان زہری ودیگر کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی 16اپریل کادن آتے ہیں عظیم کے غم دوبارہ تازہ ہوتے ہے قوم کے جاں بحق بچوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پرامن بلوچستان کی بنیاد رکھی جاں بحق نے اپنے جانوں کا قربانی دے کر عظیم مقصد کے لیے جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا پوری قوم آج عظیم جاں بحق کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جاں بحق افراد کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں