والد کو قتل کرنے والا قیدی کوٹ لکھپت جیل میں انتقال کر گیا

لاہور (آئی این پی ) کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ پولیس کے مطابق مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قیدتھا اور عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں