اوستہ محمد میں ڈاکو راج، روزانہ کی بنیاد پر چار موٹر سائیکل چھننے لگیں

اوستہ محمد (آن لائن) امن امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اوستا محمد انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بن گیا پولیس کچھ نہ کر رہی ہے ڈاکو راج بن گیا روزانہ تین چار موٹر سائیکل چھینے جاتے ہیں۔بیوپاریوں سے رقم گھروں، دکانوں کی چوریاں معمول بن گئیں ہیں حالت کشمور کندھ کوٹ جیسے ہونے جا رہے ہیں رپورٹ تفصیلات کے مطابق ضلع اوستہ محمد پولیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ڈاکو سر عام شہر میں اسلحہ سے لیس ہو کر گھومتے ہیں اور وارداتیں کر جاتے ہیں سٹی تھانہ صدر تھانہ میں روزانہ پانچ یا چھ موٹر سائیکل کے ڈکیتی یا چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں یہی حالات گنداخہ تھانہ اور باغ ہیڈ تھانہ میں ہوتے ہیں اس کی اصل وجہ ایس ایس پی کی وجہ ہے چند سال وہ جعفرآباد ضلع میں لگے تو اسی طرح کہ وارداتیں ہوتی تھیں جب ضلع الگ ہوا تو اسی ایس ایس پی کو اوستا محمد میں تعینات کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں