سات سال قبل فیض آباد دھرنا، سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دے دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آ گیا، تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے دھرنا منظم نہیں، ختم کرایاتھا، حکومت نے 22نومبر 2017کو وزیر اعظم کی سربراہی میں دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری دی تھی، تحریک لبیک معاہدے پر آرمی چیف کا دستخط چاہتی تھی، فیض حمید نے اپنے بیان میں مزید بتایا تھا کہ معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے تھے کہ وہ آرمی چیف کے دستخط چاہتے تھے، معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی۔ تحریک لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق ہمارا مینڈیٹ نہیں تھا، حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر 15نومبر کو فیض آباد دھرنا کمیشن تشکیل دیا تھا۔ علاوہ ازیں فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں فیض حمید کو کلین چٹ دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں