سونا فی تولا 2400روپے اور ڈالر 28پیسے مزید مہنگا

کراچی (انتخاب نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا ، علاوہ ازیں ملک میں سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400روپے مہنگا ہو گیا، نئی قیمت 2لاکھ 49ہزار 700روپے فی تولہ ہو گئی، علاوہ ازیں عالمی بازار میں قیمت 20ڈالر اضافے سے 2371ڈالر فی اونس مہنگا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں