این اے 130سے نواز شریف کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حلقہ این اے 130سے کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے انتخابی عذرداری میں نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔
Load/Hide Comments


