نوشکی واقعے میں زخمی شخص دوران علاج چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد12 ہوگئی

نوشکی (آن لائن) نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی کے دوران شدید زخمی نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جاںبحق افراد کی تعداد 12ہو گئی عید کے تیسرے روز نوشکی شہر کے قریبی پہاڑوں میں مسلح افراد کی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی فرزاد احمد جو کوئٹہ کے ایک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا تھا منگل کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نوشکی واقعہ میں جاںبحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی جن میں 9 افراد کا تعلق پنجاب اور 3کا تعلق نوشکی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں