کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر، سائبر کرائم نے ملزم گرفتار کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز نہ صرف آن لائن بلکہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں اور متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں